ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : نئی ووٹر لسٹ کےمسودے کو لےکرعوامی بیداری پیدا کرنے تعلقہ انتظامیہ نے نکالی ریلی

بھٹکل : نئی ووٹر لسٹ کےمسودے کو لےکرعوامی بیداری پیدا کرنے تعلقہ انتظامیہ نے نکالی ریلی

Tue, 08 Nov 2022 20:40:22    S.O. News Service

بھٹکل :9؍ نومبر(ایس اؤ نیوز)رائے دہندگان کی فہرست (ووٹر لسٹ)کی خصوصی ترمیم -2023 کی تشہیر کرنے بھٹکل تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے بدھ 9نومبر کوعوام کے اندر بیداری پیدا کرنے ریلی نکالی گئی۔

بھٹکل تحصیلدار نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق  بھٹکل ودھان سبھا حلقہ -79کے بھٹکل تعلقہ سےمتعلق رائے دہندگان فہرست کا مسودہ 9نومبر 2022کو شائع کیاجائے گا۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشنر نے ہدایت دی تھی کہ ووٹرلسٹ کی خصوصی ترمیم -2023کے متعلق عوامی سطح پر تشہیر ہو اسی لئے اس ریلی کا اہتمام کیاگیا ہے۔ صبح 10بجے منی ودھان سودھاسے ریلی نکلی۔ شمس الدین سرکل سے ہوتے ہوئے دوبارہ منی ودھان سودھا پہنچ کر اختتام کو پہنچی۔


Share: